پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی سیاست ختم ہوچکی ہے عمران خان

خدا کے سوا کسی سے ڈرنے والا نہیں، ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج کرتا رہوںگا

انتخابات کیلیے حکمت عملی تیار کرلی، کراچی میں ایم کیو ایم کے ساتھ مقابلہ ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خدا کے سوا کسی سے خوفزدہ ہونے والا نہیں۔


ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج کرتا رہوں گا اپنے ملک اور عوام کیلیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا،پیپلزپارٹی اور (ن)لیگ کا کوئی مستقبل نہیں دونوں کی سیاست ختم ہو چکی ہے اور آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کا سونامی سب کو بہاکرلے جائے گا، پاکستان میں جو جتنا بڑ ا کرپٹ ہے اس کو اتنا بڑا عہدہ دیا جاتا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ نے ملک کوتباہ کردیا اس سے نجات ناگزیر ہے،تحر یک انصا ف رائے ونڈکے شیروں شکست دے گی۔

کراچی میں ایم کیو ایم سے مقابلہ ہے، امریکی شہر سان فرانسسکو میں عیدملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ پیپلز پارٹی اور(ن) لیگ نے آپس میں گٹھ جوڑ کر رکھا ہے اور دونوں ملکرالیکشن لڑیں گے، تحریک انصا ف نے مقابلے کیلیے جوابی حکمت عملی تیارکرلی ہے، انھوںنے کہاکہ ڈرون حملوں میں بے گناہ لوگ مارے جا رہے ہیں اور ان کیخلاف ہم نے وزیرستان تک مارچ کیا اور آئندہ بھی ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا میں خدا کے سواکسی سے نہیں ڈرتا ۔
Load Next Story