سعودیہ ایران کشیدگی او آئی سی کردارادا نہیں کرسکتی تواسےختم کردیاجائے چیئرمین سینیٹ
پاکستان کے آئین میں اقلیتوں کو مذہبی آزادی حاصل ہے، رضا ربانی
MIRPUR/AJK:
چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ اسلام امن کا مذہب ہے جب کہ دہشت گردوں کا کوئی دین ہوتا ہے اور نہ ہی مذہب، ہمیں ملک میں امن و امان کی بحالی کیلیے قومی ہم آہنگی پر عمل کرنا چاہیئے۔
سیرت کونسل کے زیر اہتمام عید میلاد النبیؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ مسلمانوں کے مسائل کو حل کرنے کیلیے بنائی جانے والی عالمی تنظیم او آئی سی سعودی عرب اور ایران میں کشیدگی کے خاتمے میں کردار ادا نہیں کر سکتی تو اسے سرے سے ہی ختم کر دیا جائے۔ رضا ربانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئین میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، کیمونزم کے خاتمے کے بعد دہشت گردی کا ''ہوا'' کھڑا کر کے اسلام اور دہشت گردی کا ناطہ جوڑا گیا۔
جے یو آئی (ف)کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا کہ ہر مذہب کے پیروکاروں سے رواداری واجب ہے، سیرت کانفرنس سے عبدالغفور حیدری، وزیر مملکت مذہبی امور پیر امین الحسنات، مشیر برائے انسانی حقوق بیرسٹر ظفر اللہ خان، قومی سیرت کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ نورالحق قادری، صدیق الفاروق نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، تقریب کے اختتام پر تمام شرکا نے سیرت کانفرنس کا انعقاد 12 ربیع الاول کے بجائے 10 ربیع الاول کو منانے کا مطالبہ کیا۔