سانگلہ ہل میں متاثرہ شخص نے خود اپنے ہونٹ سیئےابتدائی رپورٹ میں انکشاف
متاثرہ شخص کے جسم پر لگنے والے تمام زخم بھی خود جان بوجھ کر لگوائے گئے،ابتدائی رپورٹ
سانگلہ ہل میں زمین کے تنازع پر ہونٹ سینے کے معاملے کی ابتدائی رپورٹ آگئی جس میں انکشاف سامنے آیا ہے کہ متاثرہ شخص نے خود اپنے ہونٹ سیئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سانگلہ ہل میں زمین کے تنازع پر متاثرہ شخص علی عادل کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی جس میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ عادل رشید نے ہونٹ سینے سے پہلے سن کرنے والے انجکشن لگائے جس کے بعد اپنے ہونٹ پر خود پیوند کاری کی یہی نہیں متاثرہ شخص کے جسم پر لگنے والے تمام زخم بھی خود جان بوجھ کر لگوائے گئے کیوں کہ کسی بھی ضرب میں قوت کا استعمال ہوتا ہے لیکن علی عادل کے جسم پر موجود تشدد کے نشانات سے قوت لگانا بھی ثابت نہیں ہوتا۔
دوسری جانب حکومت پنجاب نےعلی عادل کے طبی معائنے کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا جو 24 گھنٹے میں جائزہ لے کروزیر اعلیٰ پنجاب کو رپورٹ پیش کرے گا۔