عمران فاروق قتل کیس الطاف حسین سمیت 3 ملزمان کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کا فیصلہ
انسداد دہشت گردی کی عدالت ایم کیو ایم قائد الطاف حسین، افتخارحسین اورمحمد انورکو پہلے ہی مفرورقراردے چکی ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے متحدہ قومی موومنٹ کے مقتول رہنما عمران فاروق قتل کیس میں نامزد ایم کیو ایم قائد الطاف حسین سمیت 3 ملزمان کو انٹرپول کے ذریعے گرفتارکرکے پاکستان لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین، افتخارحسین اورمحمد انورکے انٹرپول کے ذریعے وارنٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تینوں ملزمان کے وارنٹ لینے کے لئے وزارت داخلہ سے اجازت لی جائے گی اور پھر ملزمان کو انٹرپول کی مدد سے گرفتار کر کے برطانیہ سے پاکستان لایا جائے گا۔
دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما محمد انور نے عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان کے اعترافی بیان میں عائد الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کی جانب سے مجھ پرلگایا گیا الزام جھوٹ، بے بنیاداور حقائق کے سراسرمنافی ہے جب کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سمیت کسی بھی ذمے دار یا کارکن کا عمران فاروق قتل کیس سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں تاہم انہیں اور الطاف حسین کو عمران فاروق قتل میں ملوث کرنےکی کوشش ایم کیوایم کےخلاف سازشوں کاتسلسل ہے۔
واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں ایم کیو ایم قائد الطاف حسین، افتخارحسین اور محمد انور کو پہلے ہی مفرورقراردے چکی ہے۔