دورہ نیوزی لینڈ کے لئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے سخت ضابطہ اخلاق جاری

کھلاڑی اپنےعزیزواقارب اوردوستوں سےملاقات سےقبل ان کی تمام ترمعلومات اورباہرجانے کی اطلاع ٹیم انتظامیہ کو دیں گے۔

کھلاڑی اپنےعزیزواقارب اوردوستوں سےملاقات سےقبل ان کی تمام ترمعلومات اورباہرجانے کی اطلاع ٹیم انتظامیہ کو دیں گے۔۔ فوٹو :فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ میں شرکت کرنے والے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لئے سخت ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق پی سی بی نے دورہ نیوزی لینڈ کے لئے سخت ضابطہ اخلاق جاری کرتے ہوئے کھلاڑیوں کے دستخط بھی لے لئے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ نئے ضابطہ اخلاق کے مطابق تمام کھلاڑی دورے کے دوران کسی بھی نجی تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گے جب کہ دورے کے دوران اپنے عزیز واقارب اوردوستوں سے ملاقات سے قبل ان کی تمام ترمعلومات، تفصیل اور ہوٹل سے باہر جانے کی اطلاع بھی ٹیم انتظامیہ کو دینے کے پابند ہوں گے۔

ضابطے میں لکھا گیا ہے کہ کوئی بھی کھلاڑی کسی بھی قسم کی دوا کے استعمال سے پہلے ڈاکٹر سے مشاورت اور ڈاکٹر کی اجازت لینا ہوگی جب کہ گراؤنڈ میں محمد عامرکے خلاف تماشائیوں کے کسی بھی قسم کے نفرت کے اظہارپرجوابی رد عمل ظاہر نہیں کریں گے اورتمام کھلاڑی اپنے کمروں میں رات 10 بجے پہنچنے کے پابند ہوں گے۔
Load Next Story