امداد سے خوشحال جمہوری پاکستان میں مدد ملے گیامریکا

تعلقات واپس پٹڑی پر لانا چاہتے ہیں،نیٹو سپلائی زمینی راستے سے مکمل شروع نہیں ہوئی

تعلقات واپس پٹڑی پر لانا چاہتے ہیں،نیٹو سپلائی زمینی راستے سے مکمل شروع نہیں ہوئی

امریکا نے کہا ہے کہ نیٹوسپلائی کی بندش کے بعد بھی پاکستان کی سویلین امداد جاری رکھی، امداد سے پاکستان کو خوشحال جمہوری ریاست بنانے میں مدد ملے گی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سویلین امداد کر فراہمی باہم تعلقات کا اہم جزو ہے، کیری لوگر بل کے بعد پاکستان کو 2009 ء سے کر اب تک 2.8 ارب ڈالر امداد دے چکے ہیں۔


پاکستان میں جمہوریت کا استحکام امریکاکے مفاد میں ہے۔ ادھرپنٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نیٹو سپلائی کی بحالی پر خوشی ہے تاہم یہ زمینی راستے سے مکمل شروع نہیں کی گئی، پاکستان کے ساتھ تعلقات انتہائی اہم ہیں اور یہ نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔

اے پی پی کے مطابق محکمہ خارجہ کے ترجمان پیٹرک وینٹرل نے صحافیوں سے گفتگومیںکہا کہ پاکستان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں، باہمی تعلقات کو واپس پٹڑی پر لانا چاہتے ہیں،نیٹو سپلائی کا زمینی راستہ کھلناباعث مسرت ہے۔ آن لائن کے مطابق ترجمان نے کہاکہ نیٹو سپلائی راستوں میں تعطل ختم کرنے کیلیے پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں،سپلائی روٹس کی بحالی ابھی شروع ہوئی ہے تاہم تعطل ختم ہونے میں وقت درکار ہے ،اس میں کچھ تکنیکی انتظامات باقی ہیں ۔
Load Next Story