عمران فاروق کے قتل سے میرا اور الطاف حسین کا کوئی تعلق نہیں رہنما ایم کیوایم محمد انور

الطاف حسین اور مجھے قتل میں ملوث کرنے کی کوشش ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کا تسلسل ہے، محمد انور

الطاف حسین اور مجھے قتل میں ملوث کرنے کی کوشش ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کا تسلسل ہے، محمد انور، فوٹو؛ فائل

SWAT:
ایم کیو ایم کے رہنما محمد انور نے عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان کی جانب سے عائد الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران فارق قتل کیس سے الطاف حسین یا میرا کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں۔


متحدہ قومی موومنٹ کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں محمد انور نے عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان کے اعترافی بیان میں عائد الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کی جانب سے مجھ پرلگایا گیا الزام جھوٹ، بے بنیاداور حقائق کے سراسرمنافی ہے جب کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سمیت کسی بھی ذمے دار یا کارکن کا عمران فاروق قتل کیس سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں تاہم انہیں اور الطاف حسین کو عمران فاروق قتل میں ملوث کرنےکی کوشش ایم کیوایم کےخلاف سازشوں کاتسلسل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزعمران فاروق قتل کیس میں گرفتار 3 میں سے 2 ملزمان محسن علی اور خالد شمیم نے عمران فاروق قتل کیس میں اپنے اقبالی بیان میں قتل کی سازش کا اعتراف کیا تھا۔
Load Next Story