ورلڈبینک کا جائزہ مشن 17جنوری کو پاکستان پہنچے گا

عالمی بینک کا جائزہ مشن ایک ہفتے تک پاکستان میں قیام کے دوران فیلڈ فارمشنز کا بھی دورہ کرے گا، ذرائع

عالمی بینک کا جائزہ مشن ایک ہفتے تک پاکستان میں قیام کے دوران فیلڈ فارمشنز کا بھی دورہ کرے گا، ذرائع فوٹو: اے ایف پی/فائل

لاہور:
عالمی بینک اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے درمیان ڈیٹا بینک اور ویئر ہاؤس قائم کرنے سمیت تاخیر کا شکار ہونے والے دیگر منصوبوں کو حتمی شکل دینے کے لیے 17 جنوری سے مذاکرات شروع ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق عالمی بینک کا جائزہ مشن 17جنوری کو پاکستان پہنچے گا اور ایک ہفتے تک پاکستان میں قیام کے دوران فیلڈ فارمشنز کا بھی دورہ کرے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر عالمی بینک کے تعاون سے تیار کردہ فزیبلٹی رپورٹ کی روشنی میں ڈیٹا ویئر ہاؤس اور ڈیٹا بینک قائم کرنے کے منصوبے کے نہ صرف پی سی ون تیار کیا جا چکا ہے بلکہ نومبر سے اس منصوبے کے لیے خریداری کا عمل شروع کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی گئی تھی۔


ذرائع کے مطابق اس منصوبے پر 2 کروڑ ڈالر لاگت آنا ہے مگر عالمی بینک کی جانب سے فنڈز جاری نہ ہونے کے باعث یہ منصوبے تاخیر کا شکار ہیں، یہ منصوبے رواں ماہ کے آخری عشرے یا آئندہ ماہ شروع ہونے کے امکانات ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل عالمی بینک کا جائزہ مشن پاکستان کے متعدد دورے کرچکا ہے اور ورلڈبینک کے تعاون سے ٹیکس ایڈمنسٹریشن ریفارمز پروگرام (ٹی اے آر جی)کے تحت مختلف ذیلی منصوبوں کے بارے میں کام مکمل کرنے کے ساتھ متعدد منصوبوں پر کام جاری ہیں اور تربیتی پروگرام بھی منعقد ہو چکے ہیں البتہ آئندہ مرحلے کے تحت ڈیٹا بینک کے قیام اور ڈیٹا ویئر ہاوس کے لیے پروکیورمنٹ کے ذیلی منصوبے ابھی شروع نہیں ہوسکے۔
Load Next Story