سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات پولنگ کا عمل مکمل ووٹوں کی گنتی جاری
ملک بھر میں سپریم کورٹ بارکے الیکشنز کےلئے 9 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔
ملک بھر میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے جس کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
ملک بھر میں سپریم کورٹ بارکے انتخابات کےلئے 9 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ۔ بلوچستان میں159،خیبرپختونخوا میں 226 ، سندھ میں 427 اور پنجاب میں 1780 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔
سپریم کورٹ بارکی صدارت کے لئے پروفیشنل گروپ کے احمد اویس اورفرینڈز گروپ کے اسرارالحق میں سخت مقابلہ متوقع ہے، جبکہ تیسرے آزاد امیدوار بیرسٹر ظفراللہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق احمد اویس کو حامد خان گروپ، جبکہ اسرار الحق کو موجودہ صدر یاسین آزاد اورعاصمہ جہانگیر کی حمایت حاصل ہے۔
دوسری طرف خیبرپختونخوا سے جمال خٹک ایڈووکیٹ بلامقابلہ نائب صدر منتخب ہوگئے ہیں۔