ایشیا کپ کبڈی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے بھارتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اس طرح کے کھیلوں کے مقابلوں سے دونوں ممالک میں دوستی کے رشتے مضبوط ہو ں گے، کپتان بھارتی کبڈی ٹیم سُکھ بیر سُکھی ۔

کبڈی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے 18 رکنی بھارتی دستہ واہگہ بارڈر سے پاکستان پہنچ گیا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

ایشیا کپ کبڈی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے 18 رکنی بھارتی دستہ واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گیا ہے۔


بھارت کی 14 رکنی کبڈی ٹیم 4 آفیشلز کے ساتھ پہلی بار پاکستان میں ہونےوالے ایشیا کپ مقابلوں میں حصہ لے گی۔ بھارتی ٹیم میں گزشتہ برس کبڈی ورلڈ کپ ٹائٹل اپنے نام کرنے والی ٹیم کے 6کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ ایونٹ پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں یکم نومبر سے شروع ہو رہا ہے ۔



بھارتی ٹیم کے مینجر گورمیل سنگھ نے لاہورپہنچنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی پیار بانٹتے ہیں اور ایسے مقابلوں سے دونوں ممالک کے درمیان دوستی کا رشتہ مضبوط ہو گا۔


اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان سُکھ بیر سُکھی نے بھی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم بہت مضبوط ہے لیکن پاکستان سے سخت مقابلہ ہو گا۔


پاکستان اوربھارت کے درمیان جمعرات کونمائشی میچ کھیلا جائے گا جسے ''پیس میچ '' کا نام دیا گیا ہے اس کے بعد افتتاحی تقریب منعقد ہو گی۔

۔

Load Next Story