قرآن پاک انسانیت کے لیےاللہ کا تحفہ اورحضرت محمدؐ کی ذات انسانیت کیلئےنمونہ ہے دلائی لاما
پوری انسانیت کو حضرت محمدﷺ کی زندگی کےمطابق چلنا چاہے اسی سےدنیا میں امن قائم ہوسکتا ہے، تقریب سے خطاب
نوبل انعام یافتہ اور تبت کے روحانی پیشوا دلائی لاما کا کہنا ہے کہ قرآن پاک انسانیت کے لیے اللہ کا تحفہ اور حضرت محمدﷺ کی ذات انسانیت کے لیے ایک نمونہ ہے جس پر چل کر دہشت گردی سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔
بھارت میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران دلائی لاما کا کہنا تھا کہ قرآن مجید اللہ کی ایسی کتاب ہے جو پوری انسانیت کو زندتی گزارنے کی رہنمائی کرتی ہے جب کہ حضرت محمدﷺ کی زندگی پوری انسانیت کے لیے ایک نمونہ ہے۔ حضرت محمدﷺ کو زبردست خراج تحیسن پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہ پوری انسانیت کو ان کی زندگی کے مطابق چلنا چاہے اسی سے دنیا میں امن قائم ہوسکتا ہے اور لوگوں کو دہشت گردی سے نجات مل سکتی ہے۔ حضرت محمدﷺ کا پیغام امن، محبت، انصاف اور مذہبی رواداری کا پیغام تھا جو ہمیشہ انسانیت کو رہنمائی کی روشنی فراہم کرتا رہے گا۔
اس تقریب میں دلائی لاما کو قرآن پاک کے انگلش ترجمے کا نسخہ بھی پیش کیا گیا جس کو وصول کرتے ہوئے انہوں نے نسخے کو آنکھوں سے لگایا اور اسے چومتے ہوئے کہا کہ یہ اللہ کی مقدس کتاب ہے جسے اللہ نے انسانیت کی رہنمائی کے لیے بھیجا ہے۔