چین میں رنگ برنگی روشنیوں سے سجا سحرانگیز آئس فیسٹیول

1985 سے دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بننے والا ہربن کا یہ میلہ اب دنیا کا سب سے بڑا آئس فیسٹیول بن چکا ہے۔

1985 سے دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بننے والا ہربن کا یہ میلہ اب دنیا کا سب سے بڑا آئس فیسٹیول بن چکا ہے۔

برف کو حسین رنگوں میں ڈھانپ دینے کا فن دیکھنے والے کو حیرت میں ڈال دیتا ہے اسی لیے چین کے شہر ہربن میں ہر سال دلکش اور سحر انگیز رنگ برنگی روشنیوں سے سجا آئس فیسٹول دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیتا ہے جب کہ اس بار اس میلے کا رنگ کچھ نرالا ہی تھا جس میں جدید ٹیکنالوجی کی بدولت روشنیوں میں نئی جدت پیدا کرکے اسے یاد گار بنا دیا گیا۔



ہربن انٹرنیشنل شو میں دنیا بھر کے آرٹسٹ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے ہوئے برف کے تودوں کو کچھ اس انداز میں تراشتے ہیں کہ آنکھیں محو حیرت رہ جاتی ہیں۔ دلکش محل، بھول بھلئیوں کی طرح گھومتے جادوئی قلعے، بچوں کے لیے پھسلتی سلائیڈز اہرام مصر اوردیوار چین کے نمونے آئس لینڈ کے حیرت انگیز قدیم چرچ اور دیگر تاریخی مقامات کے نقوش کو کچھ اس طرح برف پر اتارا جاتا ہے کہ دیکھنے والے ایک لمحے کے لیے تو آنکھیں جھپکنا ہی بھول جاتے ہیں۔ لیکن برف سے بنی عمارات کا اصل حسن اس وقت اور بھی نکھر کر سامنے آتا ہے جب اس کے اندر لگی رنگ برنگی روشنیوں کو بھکیرا جاتا ہے اور اس وقت یوں لگتا ہے کہ دنیا بھر کے رنگ یہیں اتر آئے ہوں۔




رواں سال تو اس کی خوبصورتی اور بھی دلفریب ہوگئی اس لیے کہ ان روشنیوں کو جدید ٹیکنالوجی کی بدولت رنگوں کے امتزازج سے کئی نئے رنگوں سے سجا دیا گیا جس نے ماحول کو جادوئی دنیا میں بدل دیا۔ اس میلے کا سب سے حسین حصہ سنو ورلڈ ہے جو 7 لاکھ 50 ہزار اسکوائر میٹر پر پھیلا ہوا ہے جب کہ اس جگہ بنائے گئے مجسموں اور دیگر نمونوں کے لیے 3 لاکھ 30 ہزار کیوبک میٹر برف کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس سال اس میلے کی تھیم کو ''برف کے تاج پر رکھا گیا ہیرا]' سے موسوم کیا گیا ہے۔



1985 سے دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بننے والا ہربن کا میلہ اب دنیا کا سب سے بڑا آئس فیسٹیول بن چکا ہے جب کہ یہ میلہ نہ صرف اپنی خوبصورتی بلکہ بڑے رقبے پر ہونے کی وجہ سے بھی لوگوں کے لیے زیادہ پرکشش ہوتا ہے۔

Load Next Story