قومی ہاکی چیمپیئن شپ میدان میں جنگ چھڑ گئی میچ کے بعد ہاکیاں چل پڑیں

ایک کھلاڑی زخمی،ہاکی فیڈریشن نے اخترعلی پر 3 ماہ کی پابندی عائد کردی

ایک کھلاڑی زخمی،ہاکی فیڈریشن نے اخترعلی پر 3 ماہ کی پابندی عائد کردی ۔ فوٹو : فائل

62 ویں قومی ہاکی چیمپئن شپ میں دفاعی چیمپئن پی آئی اے اور روایتی حریف نیشنل بینک کے درمیان سخت کشمکش میں منعقدہ سیمی فائنل کے بعد میدان میں جنگ چھڑ گئی اور ہاکیاں چل پڑیں۔

تفصیلات کے مطابق ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیڈیم کراچی میں جاری ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں حسب توقع پی آئی اے اور روایتی حریف نیشنل بینک کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا، کھیل کے دوران ہونیوالی سخت کشمکش اور تنائو کی کیفیت اختتام پرجھگڑے میں بدل گئی۔


ناکامی این بی پی کی ٹیم کو برداشت نہ ہوئی، فاتح پی آئی اے کے کھلاڑی حریف کھلاڑیوں کو مبارکباد دینے کیلیے پہنچے تومبینہ طور پر این بی پی کے انٹرنیشنل کھلاڑی لیفٹ ان اختر علی نے سخت طیش میں آکر رائٹ آئوٹ یاسراسلام پرہاکی سے حملہ کر دیا جس پر وہ زخمی ہوگئے۔ اس صورتحال میں کھلاڑیوں کے ساتھ ٹیم آفیشلز بھی میدان میں کود پڑے۔

جیوری کے ذمہ داران نے بیچ بچائو کرایا، بعدازاں ٹورنامنٹ کمیٹی کی رپورٹ کے بعد پی ایچ ایف نے اخترعلی کوقصوروار قرار دیکر3 ماہ کی پابندی عاید کردی، میچ کے دوران گیند کا کنٹرول لینے کے لیے ٹیموں کے درمیان تناؤ کی کیفیت رہی تھی ، امپائرز پلیئرز کو قابو میں رکھنے کیلیے مسلسل کارڈز دکھاتے رہے۔
Load Next Story