برطانوی سپریم کورٹ نے پاکستانی قیدی کی قانونی معاونت فراہم کرنے کی اپیل مسترد کردی

برطانوی فوج نے يونس رحمت اللہ كو 2004 ميں عراق سے عسکریت پسندی کے الزام میں گرفتارکیا تھا۔

برطانوی فوج نے يونس رحمت اللہ كو 2004 ميں عراق سے عسکریت پسندی کے الزام میں گرفتارکیا تھا۔ فوٹو: فائل

برطانوی سپريم كورٹ نے 8 سال سے جيل ميں قيد پاكستانی شہری یونس رحمت اللہ كی قانونی معاونت فراہم كرنے كی اپيل مسترد كردی۔



غير ملكی خبر رسا ں ادارے كے مطابق برطانوی سپريم كورٹ كے ججوں كے 7 ركنی بنچ نے جيل ميں قيد پاكستانی شہری يونس رحمت اللہ كی معاونت كے لئے انسانی حقوق كی جانب سے دائر كی گئی اپيل مسترد كردی ہے۔


برطانوی فوج نے يونس رحمت اللہ كو 2004 ميں عراق سے عسکریت پسندی کے الزام میں گرفتارکیا تھا اور بعد ميں اسے امريكی فوج كے حوالے كرديا گیا تھا۔ برطانوی انسانی حقوق کے وكلا نے سپريم كورٹ ميں اپيل دائر كی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ عدالت پاكستانی شہری كو قانونی معاونت فراہم كرے۔

Load Next Story