عراق میں سرکاری فوج کی فضائی کارروائی داعش کے سربراہ کا نائب ہلاک

نصیر محمد العبیدی صوبہ انبار کے شہر بروانا میں فضائی کارروائی کے دوران ہلاک ہوا، عراقی فورسز کا دعویٰ

نصیر محمد العبیدی سابق صدر صدام حسین کے دور میں بریگیڈ کمانڈر رہ چکاہے فوٹو: فائل

عراقی فوج نے فضائی کارروائی کےدوران داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کے نائب کمانڈر نصیر محمد العبیدی کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔


غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق داعش کے خلاف بر سر پیکار عراق کی مشترکہ کمانڈ کے ترجمان محمد ابراہیم کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ عراقی فضائیہ نے صوبہ انبار کے شہر بروانا میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں داعش کے کئی جنگجو ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کا نائب کمانڈر نصیر محمد العبیدی بھی شامل ہے۔

محمد ابراہیم کے مطابق نصیر محمد ال عبیدی سابق صدر صدام حسین کے اسپیشل فورسز ری پبلکن گارڈز میں بریگیڈ کمانڈر رہ چکا ہے تاہم عراق پر قبضے کے بعد اتحادی فوج نے اسے گرفتار کرکے ابو غریب جیل میں قید کردیا تھا جہاں سے وہ فرار ہوگیا تھا۔
Load Next Story