آسٹریلیا میں بگ بیش کے دوران ناک سے رن آؤٹ کرنے کا دلچسپ واقعہ

براوو کی شاٹ دوسرے اینڈ پر کھڑے پیٹر نیول کے بلے سے ٹکرا کر ایڈم زمپا کی ناک پر لگی اور اسٹمپڈ سے ٹکرا گئی

براوو کی شاٹ دوسرے اینڈ پر کھڑے پیٹر نیول کے بلے سے ٹکرا کر ایڈم زمپا کی ناک پر لگی اور اسٹمپڈ سے ٹکرا گئی۔ فوٹو: ٹویٹر

آج کل جس طرز کی کرکٹ ہو رہی ہے اس میں اکثر و بیشتر دلچسپ و عجیب واقعات دیکھنے کو ملتے رہتے ہیں، ایسا ہی ایک واقعہ آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ کے ایک میچ کے دوران پیش آیا جب بولنگ اینڈ پر کھڑا بلے باز بولر کی ناک پر گیند لگنے کے باعث رن آؤٹ ہو گیا۔


بگ بیش لیگ کے دوران رینی گیڈز اور میلبورن اسٹارز کے درمیان میچ کھیلا جا رہا تھا کہ میلبورن اسٹارز کے لیگ اسپنر ایڈم زمپا کی گیند پر رینی گیڈز کے ڈیوائن براوو نے زوردار ہٹ لگائی جو دوسرے اینڈ پر موجود بلے باز پیٹر نیول کے بلے سے ٹکرائی اور سیدھی ایڈم زمپا کی ناک پر لگنے کے بعد وکٹ پر جا لگی۔ پیٹر نیول جو رن بنانے کے لئے اپنی کریز سے کچھ قدم آگے نکل چکے تھے لیکن زمپا کی ناک سے ٹکرانے کے بعد وکٹ پر لگنے والی گیند سے اسٹمپڈ اڑ چکے تھے جس کی وجہ سے پیٹر نیول حادثاتی طور پر رن آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

Load Next Story