تارکین وطن کوووٹ ڈالنے کاحق دینا بنیادی اور آئینی ضرورت ہے ڈاکٹر فاروق ستار
سمندر پار پاکستانیوں کے وفاقی وزیر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوووٹ ڈالنے کاحق دینا بنیادی اور آئینی ضرورت ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹرفاروق ستارنے کہا کہ ان کی وزارت نےاس حوالے سےبل حکومت کو بھجوادیا ہےجسے15 روز میں پیش نہ کیا گیا تو متحدہ قومی موومنٹ اسے پرائیویٹ بل کے طور پر پیش کرے گی۔
ڈاکٹرفاروق ستارنے کہا کہ سیاسی جماعتیں اگر سمندر پار پاکستانیوں کو پاکستانی سمجھتی ہیں تو انہیں ان کے ووٹ ڈالنے کے حق پر کوئی اختلاف نہیں ہونا چاہیے۔