نومنتخب بلدیاتی امیدواروں کے حق پر ڈاکا ڈالا جارہا ہے فاروق ستار

وزیر بلدیات نے صرف کاغذ پر کراچی میں صفائی مہم چلائی اور غیر قانونی اخراجات کئے ، رہنما ایم کیو ایم

نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کے حق پر ڈاکا ڈالا جارہا ہے سپریم کورٹ سوموٹو ایکشن لے ، رہنما ایم کیوایم، فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کراچی کے مئیر اور ڈپٹی مئیر کے اتخابات میں تاخیر کی جارہی ہے اور مسلسل نومنتخب امیدواروں کے حق پر ڈاکا ڈالا جارہا ہے ۔

کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام کو فعال بنانے کے بجائے غیر فعال کردیا گیا ہے اورکراچی کے مئیر اور ڈپٹی مئیر کے انتخاب میں غیر ضروری تاخیر کی جارہی ہے ۔ ہماری خواہش تھی کہ یکم جنوری 2016 سے ہی منتخب نمائندے اپنا کام شروع کردیں لیکن منتخب بلدیاتی نمائندوں کے حقوق پر مسلسل ڈاکہ ڈالا جارہا ہے اور ابھی تک بلدیاتی ادارے اور حکومت صرف کاغذ پر ہیں کام شروع نہیں ہوسکا۔ سپریم کورٹ کوچاہئے کہ وہ اس ساری صورتحال کا نوٹس لے ۔


ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ کچھ حلقوں میں رہ جانے والے انتخابات بھی نہیں کرائے جارہے۔ الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں کے انتخابات اور چئیرمین اور وائس چئیرمین کے انتخاب کےلئے شیڈول کا فوری اعلان کرے ۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابی اداروں کے شیڈول میں تاخیر سے لگتا ہے کہ ابھی بھی 9 ماہ اور لگیں گے۔ ایڈمنسٹریٹر اور وزیر بلدیات کے دو ماہ میں کئے گئے اخراجات غیر قانونی ہیں۔ وزیر بلدیات کی جانب سے کراچی میں کاغذی طور پر صفائی مہم کا اعلان کیا گیا ۔انہیں کراچی کے بلدیاتی معاملات میں مداخلت کا کوئی اختیار نہیں ۔

Load Next Story