نیوزی لینڈ کے کولن مونرو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں تیزترین نصف سنچری بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے
کولن نے سری لنکا کیخلاف دوسرے میچ میں 14 گیندوں پر 50 رنز اسکور کئے جس میں 7 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔
نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بلے باز کولن مونرو نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی دوسری تیز ترین نصف سنچری داغ دی۔
آکلینڈ کے ایڈن پارک گراؤنڈ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے نہ صرف کامیابی حاصل کی بلکہ کولن مونرو کی برق رفتار نصف سنچری کی بدولت کیویز نے ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین نصف سنچری کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔ کولن مونرو نے 357.14 کی اوسط سے 14 گیندوں پر 50 رنز بنا کر ٹی ٹوئنٹی کی دوسری نصف سنچری بنائی جسمیں 7 چھکے اور ایک چوکا بھی شامل تھا جب کہ بھارت کے بلے باز یوراج سنگھ نے 2007 میں انگلینڈ کے خلاف 12 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کی تیز ترین نصف سنچری بنائی تھی۔
واضح رہے کہ سری لنکا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 143 رنز کا ہدف دیا تھا جسے میزبان ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 10 اوورز میں باآسانی حاصل کیا۔