میرہزارخان بجارانی نے سندھ کابینہ سے استعفیٰ دے دیا

میر ہزار خان بجارانی کے پاس کئی ماہ سے کوئی محکمہ نہیں تھا اوروہ بغیروزارت کے کابینہ کا حصہ تھے۔

میر ہزار خان بجارانی کے پاس کئی ماہ سے کوئی محکمہ نہیں تھا اوروہ بغیروزارت کے کابینہ کا حصہ تھے۔ فوٹو:فائل

سندھ کابینہ میں شامل پیپلزپارٹی رہنما میرہزارخان بجارانی نے کوئی وزارت نہ دیئے جانے پر دلبرداشتہ ہوکر کابینہ سے استعفیٰ دے دیا۔


ترجمان میرہزارخان بجارانی کے مطابق سندھ کابینہ کے رکن نے اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو ارسال کردیا ہے۔ میر ہزارخان بجارانی کے پاس گزشتہ کئی ماہ سے کوئی بھی محکمہ نہیں تھا اوربغیرکسی محکمے کے وہ کابینہ کا حصہ تھے تاہم اب دلبرداشتہ ہوکر انہوں نے کابینہ سے استعفیٰ دے دیا ۔

واضح رہے کہ میر ہزار خان بجارانی کے پاس اس سے قبل وزارت تعلیم کا قلمدان تھا لیکن پارٹی کے اہم رہنماؤں کی شدید تنقید اور مخالفت سامنے آنے اور محکمے میں مداخلت کے باعث انہوں نے وزارت کوخیر باد کہہ دیا تھا ۔
Load Next Story