مجتبیٰ شجاع الرحمٰن کا گھر بچانے کیلیے میٹرو ٹرین منصوبے کا ڈیزائن تبدیل
صوبائی وزیر کے 15 مرلے کے گھر کو بچانے کیلئے 2 مرتبہ میٹرو ٹرین منصوبے کے ڈیزائن میں ترمیم کی گئی
ISLAMABAD:
صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمن کا گھر بچانے کے لئے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے ذیزائن میں 2 مرتبہ تبدیلی کا انکشاف ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹرو ٹرین منصوبے میں سلطان پورہ اسٹیشن کے قیام سے صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مجتبیٰ شجاع الرحمن کی 15 مرلے کی رہائش گاہ اس کی زد میں آ رہی تھی جس پر ایل ڈی اے اور نیسپاک کے انجینئرز نے منصوبے کے ڈیزائن میں ترمیم کی لیکن اس کے باوجود 6 مرلے اراضی منصوبے کی زد میں آ رہی تھی، دونوں اداروں کے انجینئرز نے ایک بار پھر میٹرو منصوبے کے ڈیزائن میں ترمیم جس کے بعد اب وزیر کے گھر کی صرف بیرونی دیوار متاثر ہوگی۔