شادی کرنا آسان اور اسے نبھانا بہت مشکل کام ہے وینا ملک
میرا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے اور3 سال بعد وطن واپس آکر بہت خوشی ہورہی ہے، اداکارہ
اسکینڈل کوئین وینا ملک کا کہناہے کہ شادی کرنا آسان اور اسے نبھانا بہت مشکل ہے۔
وینا ملک 2 سال بعد دبئی سے واپس وطن واپس پہنچ گئیں اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے، تین سال بعد وطن واپس آکر بہت خوشی ہورہی ہے، پاکستان سے سے جب گئے تو ہم دو تھے اور اب چار ہوچکے ہیں لیکن شادی کرنا آسان ہوتا ہے لیکن اسے نبھانا بہت مشکل کام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے لیکن فوجی کی بیٹی اور بہو ہوں اس لئے بھارت جانے کا کوئی ارادہ نہیں۔
وینا ملک کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف نے پاکستانیوں کو نیا پاکستان دیا ہے، شہدا آرمی پبلک اسکول اور آپریشن ضرب کے لئے نیا گانا تیار کیا ہے جو بہت جلد منظرعام پر آئے گا،جب تک پاکستان میں عمران خان اورعبدالستارایدھی جیسے انسانیت کی خدمت کرنے والےموجود ہیں پاکستان کو کچھ نہیں ہوسکتا۔