شام میں روسی طیاروں کی اسکول پربمباری خاتون استاد سمیت 12 طالبعلم ہلاک
اسکول پر حملے کے نتیجے میں اساتذہ سمیت 20 سے زائد بچے زخمی بھی ہوئے ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
شا م میں ایک اسکول پر روس کی فضائی بمباری کے نتیجے میں خاتون ٹیچر سمیت 12 کمسن طالبعلم ہلاک جب کہ اساتذہ سمیت 20 سے زائد بچے زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی طیاروں نے شامی صوبے حلب کے علاقے انجارا میں ایک اسکول کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہاں پڑھنے والے 12 کمسن طالب علم اور ان کی ایک خاتون استاد بھی ہلاک ہوگئیں، جب کہ حملے میں اساتذہ سمیت 20 سے زائد بچے زخمی بھی ہوئے۔ بمباری کے بعد امدادی ٹیموں نے بیشتر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جب کہ حملے کے نتیجے میں اسکول کی عمارت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
شام میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ جس علاقے میں بمباری کی گئی ہے اس کے زیادہ ترحصے پر شامی باغیوں کا قبضہ ہے اوراس پر قبضے کے لئے حکومتی افواج اور باغیوں میں جھڑپیں جاری ہیں۔ ہفتے کے رو شامی صوبے ادلب میں روسی طیاروں نے بازارمیں ایک عمارت کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 100 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ شام میں خانہ جنگی اوراتحادی طیاروں کی بمباری کے باعث اب تک بچوں اور خواتین سمیت ہزاروں افراد مارے جاچکے ہیں جب کہ لاکھوں افراد پناہ کی غرض سے یورپی ممالک کی طرف ہجرت پرمجبور ہیں۔