ایوان صدر میں اعلیٰ سطح کا اجلاسسیاسی صورتحال پرغور

رحمن ملک نے امن وامان پر بریفنگ دی،دہری شہریت کے بل پرغور کیاگیا،ذرائع

رحمن ملک نے امن وامان پر بریفنگ دی،دہری شہریت کے بل پرغور کیاگیا،ذرائع۔ فوٹو/ایکسپریس

صدر آصف زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کے کور گروپ کے اجلاس میں مجموعی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا ہے۔


ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم پرویز اشرف کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت اور وزرا کے اجلاس میں وزیراعظم نے بجلی بحران پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بجلی کی صورتحال آہستہ آہستہ بہتری کی طرف گامزن ہے، حکومت بجلی بحران کے حل کیلیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔

وزیر اعظم نے دورہ سعودی عرب اور شاہ عبداللہ سے ملاقات کے بارے میں آگاہ کیا۔ اجلاس میں مجموعی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں رحمن ملک نے ملک میں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں دہری شہریت کے بل پرحکومتی اتحادیوں کے خدشات پر غور کیا گیا۔اجلاس میں فریال تالپور، خورشید شاہ،امین فہیم ،وزیر اطلاعات قمرزمان کائرہ ،جہانگیر بدر ،نوید قمر اور دیگرموجود تھے۔
Load Next Story