عراق میں 2 بم دھماکوں اور شاپنگ سینٹر میں فائرنگ سے 30 افراد ہلاک متعدد زخمی
بغداد کے شاپنگ سینٹر میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے 10 افراد کو ہلاک کردیا۔
عراق میں 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ دارالحکومت میں مسلح افراد نے شاپنگ سینٹر پر حملہ کرکے 10 افراد کو ہلاک اور متعدد کو یرغمال بنالیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے مغربی قصبے میں 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پہلا دھماکا کسینو کے باہر ہوا جہاں خود کش حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑالیا جب کہ دوسرا دھماکا ایک عمارت کے باہر گاڑی میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے ہوا۔
اس سے قبل دارالحکومت بغداد میں مسلح افراد کے شاپنگ سینٹر پر حملہ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور متدد زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق دہشت گردوں نے سب سے پہلے شاپنگ سینٹر کے باہر دھماکا کیا جس کے بعد وہ اندھادھند فائرنگ کرتے ہوئے شاپنگ سینٹر میں گھس گئے اور وہاں موجود تمام افراد کو یرغمال بنا لیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے شاپنگ مال میں موجود افراد کو چھڑانے کے لیے آپریشن شروع کردیا ۔