غلام علی آج کولکتہ میں پرفارم کریں گے شیو سینا کی دھمکیاں
ریاستی وزیراعلی غلام علی کے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے سے باز رہیں،پی اجی
ISLAMABAD:
معروف غزل گائیک غلام علی خان آج کولکتہ کے نیتاجی اندور اسٹڈیم میں پرفارم کریں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا نے پھر غلام علی کو پرفارم کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں جب کہ غلام علی نے گزشتہ روزنئی دہلی میں گلوکارمیکا سنگھ کے کنسرٹ میں شرکت کی۔
شیوسینا کے ریاستی ایگزیکٹو ممبر پی اجے نے کہا ہے پٹھان کوٹ حملے کے بعد یہ وقت جشن منانے کا نہیں بلکہ سوگ کا ہے،ہم آرٹ کے خلاف نہیں بلکہ پاکستان کیخلاف ہیں۔ پی اجی نے ریاستی وزیراعلی سے کہا کہ وہ غلام علی کے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے سے باز رہیں۔