آٹو مینوفیکچررز ٹیرف میں بتدریج کمی کے فیصلے سے خوش
فیصلہ انڈسٹری کیلیے انتہائی اہم ہے، 15 لاکھ افراد کے روزگار کو تحفظ ملا، ڈی جی پاما
مقامی موٹر سائیکل انڈسٹری نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے فیصلے کو انڈسٹری کے مستقبل کیلیے خوش آئند قرار دیا ہے جس کے تحت پرزہ جات اور سی بی یو کے ٹیرف میں بتدریج کمی کی جائے گی۔
ڈائریکٹر جنرل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن(پاما) عبد الوحید خان نے نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الہیٰ اور وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو اپنے مشترکہ خط میں فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے فیصلے کو انڈسٹری کیلیے انتہائی اہم قرار دیا ہے، اس پالیسی سے انڈسٹری میں موجود غیریقینی کی صورت حال بھی ختم ہوجائے گی جس کی وجہ سے انڈسٹری میں سرمایہ کاری رکی ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ مکمل غور و خوض کے بعد انڈسٹری کے تحفظ کیلیے کیا گیا ہے۔
اس پالیسی سے انڈسٹری ترقی کرے گی اور بہتر صورتحال پیدا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کے ترجمان کی حیثیت سے وہ حکومت کے بتدریج ٹیرف میں کمی کے فیصلے کو سراہتے ہیں کیونکہ اس سے مقامی مینوفیکچرنگ صنعت کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے ساتھ نئی سرمایہ کاری اور نئی مصنوعات کی راہ ہموار ہوگی۔ انہوں نے اپنے خط میں کہا کہ انڈسٹری نے کبھی بھی ٹیرف میں کمی یا مقابلے کی فضا کی حوصلہ شکنی نہیں کی، اس فیصلے سے سی بی یو کا ٹیرف کم ہوکر 58 فیصد، مقامی پرزہ جات 38.75 فیصد اور سی کے ڈی پر ٹیرف 10 فیصد ہوجائے گا۔
یہ ایک مثبت پیشرفت ہوگی جس سے سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور ترقی کی راہیں کھلیں گی، یہ فیصلہ حکومت کی طرف سے انڈسٹری کیلیے ایک اچھا عندیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کی وجہ سے انڈسٹری سے وابستہ 15 لاکھ لوگوں کے روزگار کو تحفظ ملا ہے۔