پٹھان کوٹ حملہ بہاولپور و سیالکوٹ سے 4 افراد گرفتاربھارتی میڈیا
تکلیف دینے والوں کو تکلیف دیں گے،وقت اور جگہ کا تعین ہم خود کریں گے، بھارتی وزیر دفاع
PESHAWAR:
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پٹھانکوٹ حملہ کے سلسلے میں بہاولپور اور سیالکوٹ سے 4 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
بھارتی وزیر دفاع نے کہا ہے تکلیف دینے والوں کو تکلیف دیں گے، وقت اورجگہ کا تعین ہم خود کریں گے،ادھر پاکستان نے پٹھان کوٹ حملے کی ابتدائی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ بھارت کو فراہم کر دی ہے۔
ایک نجی ٹی وی کے مطابق بھارت نے پاکستان کو حملہ آوروں سے متعلق کچھ فون نمبرز فراہم کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ حملہ آوروں نے بہاولپور سے ان نمبرز سے بات کی تھی،بھارت کا یہ دعویٰ ہے کہ حملہ آور کالعدم جیش محمد سے تعلق رکھتے ہیں۔حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستانی اداروں نے بھارتی معلومات کی روشنی میں فوری تحقیقات شروع کر دی تھی اور اب ابتدائی رپورٹ بھارت کو بھجوا دی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے جو فون نمبرز فراہم کیے وہ غیر رجسٹرڈ ہیں تاہم مزید تحقیقات جاری ہے۔ادھربھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پٹھان کوٹ حملے کے بعد سیالکوٹ اور بہاولپور سے 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ دریں اثنا بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے وزیرداخلہ راج ناتھ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے پٹھان کوٹ حملے میں ملوث ایس پی گورداس پور سلویندر سنگھ کوکلین چٹ دینے کے امکانات کو رد کردیا اور ایس پی سے مزید تفتیش جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔