میر پور خاص فرائض میں غفلت پر2پولیس افسروں کو قید و جرمانے کی سزائیں

انسپکٹرغلام سرورعدالت میں اصل ملزم شناخت نہ کرنے،درست گواہی نہ دینےاورانسپکٹرذوالفقاردرست تفتیش نہ کرنےکے مجرم قرار.

4 ،4ماہ قید اور 25، 25 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا،اے ایس آئی منور اور کانسٹبل عابدکیخلاف محکمانہ کارروائی کا حکم . فوٹو: فائل

انسداد دہشتگردی میرپورخاص کی عدالت نے فرائض میں غفلت پر 2 پولیس انسپکٹرزکو 4 ،4ماہ قید اور 25، 25 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔


انسداد دہشتگردی عدالت کے جج غلام مصطفیٰ میمن نے اسپیشل کیس نمبر 8/2011 کرائم نمبر2/2011 پولیس اسٹیشن ڈگری کی سماعت کے موقع پر انسپکٹر غلام سرور زرداری کو عدالت میں اصل ملزم اسلم دل کو شناخت نہ کرنے اور درست گواہی نہ دینے اور انسپکٹر ذوالفقار علی قائم خانی کو درست تفتیش نہ کرنے پر 4 ماہ کی سزا اور 25، 25 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

جرمانے کی عد م ادائیگی کی صورت میں مزید ایک ماہ سزا کاٹنا ہوگی۔ دونوں انسپکٹروںکو ایک ماہ تک اپیل کرنیکا حق حاصل ہے جبکہ اے ایس آئی منور حسین اور کانسٹبل عابد حسین کیخلاف مقدمہ میں گواہی نہ دینے اور درست پیروی نہ کرنے کا الزام ثابت ہونے پر محکمانہ کارروائی کا حکم دیا ،کانسٹبل محمد سلیم اور کانسٹبل محمد رفیق کو بری کر دیا گیا۔
Load Next Story