پہلے کہا سندھ حکومت حالت بھنگ میں ہے لیکن اب پورا صوبہ حالت گند میں ہے مشاہد اللہ خان

کراچی میں دانستہ طور پر پانی کی لائنوں کو نقصان پہنچایا گیا جس سے بدبودار پانی سے تعفن پھیل رہا ہے، رہنما (ن) لیگ

کراچی میں دانستہ طور پر پانی کی لائنوں کو نقصان پہنچایا گیا جس سے بدبودار پانی سے تعفن پھیل رہا ہے، رہنما (ن) لیگ، فوٹو؛ فائل

PESHAWAR:
سینیٹر مشاہداللہ خان کا کہنا ہے کہ پہلے کہا تھا ملک حالت جنگ میں ہے اور سندھ حکومت حالت بھنگ میں ہے لیکن اب کہتا ہوں کہ پورا صوبہ حالت گند میں ہے۔

سینیٹ میں نکتہ اعتراض پراظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں دانستہ طور پر پانی کی لائنوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے جس سے بدبودار پانی کے ذریعے تعفن پھیل رہا ہے اور کراچی میں عوام کو تکلیف پہنچائی جارہی ہے لہٰذا اگر کسی نے جان بوجھ کرایساکیا ہے تو اس کے خلاف تحقیقات کرکے کارروائی بھی کی جائے۔


مشاہداللہ خان نے کہا کہ میں نے پہلے کہا تھا کہ ملک حالت جنگ میں ہے اور سندھ حکومت حالت بھنگ میں ہے لیکن اب کہتا ہوں کہ پورا صوبہ حالت گندمیں ہے اور خدارا اس مسئلے سے عوام کی جان چھڑائی جائے۔

Load Next Story