ہنگو ایف سی پوسٹ پر حملہ جھڑپ میں5جنگجو ہلاک بنوں تھانے پر حملے میں15اہلکار مارے گئے طالبان

نوئے ڈنڈمیںشدت پسندوں نے چیک پوسٹ پر2راکٹ داغے

نوئے ڈنڈمیںشدت پسندوں نے چیک پوسٹ پر2راکٹ داغے, فائل فوٹو

ہنگو میںسیکیورٹی فورسزاورشرپسندوںکے درمیان جھڑپ میں 5 شدت پسند ہلاک ہوگئے،اطلاعات کے مطابق ٹل کے علاقے نوائے ڈنڈ میں شدت پسندوں نے ایف سی چیک پوسٹ پر 2راکٹ داغے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،

فورسز کی جوابی کارروائی میں 5 شدت پسند مارے گئے بعد ازاں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔پشاور سے ہمارے نمائندے کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے بنوں میں مال خانے پر حملہکے حوالے سے اپنی رپورٹ جاری کردی ۔ احسان اللہ احسان کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بنوں میں طالبان نے حملہ کیا تھا جن کی تعداد 5تھی ،ہمارے دو ساتھی جھڑپ میں مارے گئے جبکہ 3 واپس پہنچ گئے ،


واپس آنیوالے افراد کے مطابق کارروائی میں 15سے 20 اہلکار مارے گئے ۔ رپورٹ میں نفاذ شریعت تک کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا۔ ثناء نیوز کے مطابق تھانہ پرانا سٹی حملے کی ابتدائی رپورٹ محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کو ارسال کر دی گئی جس میں بتایا گیا کہ تھانہ پر 5افراد نے حملہ کیا ، 2مارے گئے

جبکہ 3فرار ہو ئے۔ کرک سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق بنوں جیل پر دہشت گردوں کے حملہ کے دوران فرار ہونے والا اغوا کار گرفتار کر لیا گیا ۔ادھر لکی مروت پو لیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے پاور ٹرانسمیشن لائن کو تباہ کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دھماکاخیز مواد ناکارہ بنا دیا ۔
Load Next Story