کورنگی صنعتی تھانے پر حملے کا ملزم گرفتار اسلحہ برآمد
سعید انور کیخلاف پولیس مقابلے کا مقدمہ بھی درج ہے ،ایس ایچ او طارق رحیم .
کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے تھانے پر حملے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے بلال کالونی سیکٹر 8-F میں خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم سعید انور عرف ڈاکٹر ولد میاں گل عرف احباب گل کو گرفتار کر کے ٹی ٹی پستول اور5 رائونڈ برآمد کر لیے ہیں، ایس ایچ او تھانہ کورنگی صنعتی ایریا طارق رحیم نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم سعید انور عرف ڈاکٹر جون2011 کو کورنگی صنعتی ایریا تھانے پر ہونے والے حملے میں ملوث ہے۔
ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ کورنگی صنعتی ایریا تھانے پر حملے کے مقدمے میں 45 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا جن میں سے 22 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، انھوں نے بتایا کہ ملزم سعید انور عرف ڈاکٹر کے خلاف پولیس مقابلے کا بھی مقدمہ درج ہے اور یہ پولیس مقابلہ اس وقت ٹائون پولیس افسر عثمان غنی کی سر براہی میں ہوا تھا جس میں پولیس نے کلاشنکوفیں ، رپیٹر ، رائفل اور درجنوں ٹی ٹی پستول برآمد کی تھی، ملزم تھانے پر حملے اور پولیس مقابلے کے مقدمات میں مفرور تھا۔