وفاقی وزرا کی جانب سے وزیراعظم آزاد کشمیر کو ’’پہاڑی بکرا‘‘ کہنے پرعوام سراپا احتجاج

وفاقی وزیر نے نہ صرف چوہدری عبدالمجید بلکہ ریاست میں بسنے والے کم وبیش40 لاکھ عوام کی تذلیل کی ہے

وفاقی وزیر نے نہ صرف چوہدری عبدالمجید بلکہ ریاست میں بسنے والے کم وبیش40 لاکھ عوام کی تذلیل کی ہے: فوٹو : فائل

وفاقی وزرا کی جانب سے وزیراعظم آزاد کشمیر کو ''پہاڑی بکرا'' کا خطاب دینے پر کشمیری عوام سراپا احتجاج بن گئے۔


وفاقی وزیربرائے امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر نے بھمبر جلسہ عام میں وزیراعظم آزادکشمیرکو پہاڑی بکرا کہا جس پرنہ صرف پیپلز پارٹی بلکہ دیگر سیاسی، سماجی، مذہبی تنظیموں اور سول سوسائٹی نے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر نے نہ صرف چوہدری عبدالمجید بلکہ ریاست میں بسنے والے کم وبیش40 لاکھ عوام کی تذلیل کی ہے۔

جس کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان سے فوری طورپرمعافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہیں، سوشل میڈیا پربھی مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ریاست آزاد جموں و کشمیرکی عوام نے نہ صرف وزیراعظم نواز شریف بلکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بھی فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Load Next Story