سانحہ صفورا کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کیلیے واقعے میں ملوث 8 ملزمان فوج کے حوالے
ملزمان کو سینٹرل جیل کراچی سے ملیر کینٹ منتقل کردیا گیا جب کہ 18 مقدمات بھی فوجی عدالت منتقل کردیئے گئے، ذرائع
سانحہ صفورا کا کیس فوجی عدالت میں چلانے کے لیے واقعے میں ملوث 8 ملزمان کو فوجی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے جب کہ ان کے مقدمات بھی ملٹری کوٹ منتقل کردیئے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے سانحہ صفورا کا مقدمہ فوجی عدالت منتقل کرنے کے فیصلے کے بعد واقعے میں ملوث 8 ملزمان کو فوجی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے جس کے بعد انہیں سینٹرل جیل کراچی سے ملیر کینٹ منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم سعد عزیز، عابد حسین، قمرسلطان، اظہر عشرت، عبدالرحمان، حسین عمر، سلطان قمر اور نعیم ساجد کو فوج کے حوالے کیا گیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف 18 مقدمات بھی فوجی عدالت منتقل کردیئے گئے ہیں جب کہ ان کے خلاف 10 سے زائد مقدمات دیگر عدالتوں میں زیر سماعت ہیں تاہم ملٹری کورٹ کے فیصلے کے بعد ہی ملزمان کو دیگر عدالتوں میں پیش کیا جائے گا جب کہ جیل حکام کی جانب سے عدالتوں کو ملزمان کی منتقل سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 13 مئی کو کراچی کے علاقے صفورا گوٹھ میں مسلح افراد نے اسماعیلی کمیونٹی کی بس پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 45 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے تھے۔