1613اساتذہ کی معطلی تعلیم دشمن اقدام ہےایم کیو ایم

ڈی آئی خان میں سیاسی بنیادوں پراساتذہ کی خلاف ضابطہ معطلی کی مذمت

ڈی آئی خان میں سیاسی بنیادوں پراساتذہ کی خلاف ضابطہ معطلی کی مذمت , فائل فوٹو

حق پرست وزیرمملکت ڈاکٹرندیم احسان اورقومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈرحیدرعباس رضوی نے ڈی آئی خان میں DCOکی جانب سے 1613اساتذہ کرام کی سیاسی بنیادوں اور خلاف ضابطہ یک جنبش قلم معطلی کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے تعلیم دشمن اقدام قرار دیا ہے۔

مشترکہ بیان میں انھوں نے کہا کہ سروس ٹریبونل کی جانب سے اساتذہ کے حق میں کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد اس فیصلے پر سیاسی اثر و رسوخ کے ذریعے عمل نہ کرنے سے ہزاروں اساتذہ کے مستقبل کو تاریک اور ان کےخاندان کا معاشی قتل کردیا گیا ہے جو انتہائی افسوسناک ہے ۔


انھوں نے کہاکہ ملک میں رائج طبقاتی تعلیمی نظام پہلے ہی ملک میں تعلیم عام کرنے میں رکاوٹیں پیدا کرنے کا باعث ہے اور ان حالات میں غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات میں علم و شعور بیدار کرنے والے اساتذہ کی جبری برطرفی کا واقعہ کسی بھی طرح سے ملک میں تعلیم و شعور بیدار کرنے کی کوششوں میں سود مند ثابت نہیں ہوگا ۔

ڈاکٹر ندیم احسان اور حیدر عباس رضوی نے خیبر پختونخواکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ DCOکی جانب سے اساتذہ کی جبری برطرفی کے احکامات کو فی الفور واپس لیا جائے اور متاثرہ اساتذہ کو ان کے عہدوں پر دوبارہ فائزکیا جائے۔
Load Next Story