اے این پی نے عام انتخابات اپریل میں کرانیکی تجویزدیدی
اسفندیارصدرکونگراں وزیراعظم اوروزرا کے نام بھی دینگے،صوبائی جنرل سیکریٹری کی تصدیق
عوامی نیشنل پارٹی نے مرکز کو آئندہ عام انتخابات مارچ یااپریل کے اوائل میں کرانے کی تجویز غیر رسمی طور پر پیش کردی ہے۔
تاہم اے این پی کے مرکزی صدراسفندیارولی خان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کونگراں وزیراعظم کیلیے تین ناموں پر مشتمل پینل اورنگراں وزرا کے ناموں کے علاوہ الیکشن سے متعلق تجویزبھی پیش کرینگے۔اے این پی نے تجویز میں واضح کیا ہے کہ اپریل کے اوائل میں انتخابات نہ کرانے کی صورت میں مشکلات میںاضافہ ہوسکتاہے کیونکہ اپریل میں گرمی بڑھتی ہی لوڈ شیڈنگ شروع ہوجاتی ہے جسکے باعث حکمران جماعتوں کے لیے عوامی رائے کو ہموار کرنے کے حوالے سے مسائل پیدا ہو جائیں گے۔
تجویز باضابطہ طور پر اے این پی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین صدرآصف علی زرداری کو ملاقات میں پیش کرینگے جس میں وہ نگران سیٹ اپ کے لیے اے این پی کی جانب سے وزیراعظم کے علاوہ وفاقی وزراکے نام بھی شامل ہوں گے۔ اے این پی کے صوبائی جنرل سیکریٹری ارباب محمد طاہر نے ایکسپریس کو رابطہ پر تصدیق کی کہ اے این پی نے مارچ یا اپریل کے اوائل میں عام انتخابات کے انعقاد کی تجویز غیر رسمی طور پر مرکز کو پیش کی ہے۔