خام تیل کی عالمی قیمتیں30ڈالر سے گرکرابھرگئیں

منگل کو ڈبلیوٹی آئی کے نرخ دسمبر 2003 کے بعد پہلی بار30ڈالر سے گر کر29.93 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے تھے

منگل کو ڈبلیوٹی آئی کے نرخ دسمبر 2003 کے بعد پہلی بار30ڈالر سے گر کر29.93 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے تھے فوٹو: فائل

خام تیل کی عالمی قیمتیں 30ڈالر سے نیچے گرنے کے بعدبدھ کو صبح کے سیشن میں پھرسے ابھرگئیں۔


واضح رہے کہ منگل کوقیمتیں گزشتہ 12سال میں پہلی بار30ڈالر فی بیرل کی حد سے نیچے گرگئی تھیں تاہم منگل کو دوپہر تک امریکی آئل ڈبلیوٹی آئی کی آئندہ ماہ ترسیل کیلیے قیمت 69 سینٹ کے اضافے سے 31.13 ڈالر فی بیرل ہو گئی جبکہ لندن کی مارکیٹ برینٹ نارتھ سی خام تیل کی فروری میں فراہمی کیلیے نرخ بھی 69 سینٹ بڑھ کر31.55 ڈالر بھی بیرل ہوگئے۔

منگل کو ڈبلیوٹی آئی کے نرخ دسمبر 2003 کے بعد پہلی بار30ڈالر سے گر کر29.93 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے تھے جبکہ برینٹ کی قیمت 30.44ڈالر فی بیرل رہی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی تیل ذخائر سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ کے اجرا کے بعد تیل قیمتیں مزید گریں گی کیونکہ ذخائر میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
Load Next Story