رمضان کیلیے پنجاب حکومت نے 4 ارب کے پیکیج کااعلان کردیا
عوام کو رمضان بازاروں میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 230 روپے میں ملے گا،شہباز شریف
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے رمضان کے دوران عوام کومعیاری اشیائے خورونوش سستے داموں فراہم کرنے کیلیے خصوصی رمضان پیکیج کااعلان کیا ہے جس کے تحت10کلوآٹے کاتھیلا رمضان بازاروں میں230روپے،کھلی مارکیٹ میں240روپے جبکہ20کلوآٹے کا تھیلا کھلی مارکیٹ میں 480 روپے میں دستیاب ہوگا،
انھوں نے کہا کہ عوام کوماہ مقدس کے دوران اشیائے ضروریہ کی ارزاں نرخوںپر فراہمی پر4 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے،صوبے بھر میں 322 رمضان بازارلگائے جائیںگے،ہر رمضان بازارمیں محکمہ زراعت کے زیراہتمام فیئرپرائس شاپ قائم کی جائیںگی جہاں دالیں،سبزیاں اورپھل مارکیٹ ریٹ سے 15 فیصدکم نرخ پر دستیاب ہوں گے،
اسی طرح دیگر تمام اضلاع میں بھی اشیائے ضروریہ کی کم نرخوں پر فراہمی کیلیے تاجروں کی مشاورت سے فیئرپرائس شاپس قائم کی جائیںگی،انھوں نے کہاکہ قیمتوںکے استحکام اوراشیائے ضروریہ کی رعایتی نرخوں پرفراہمی کی نگرانی کیلیے سینٹرل مانیٹرنگ روم قائم کیاجائے گا۔
انھوں نے ہدایت کی کہ شوگرملز سے چینی کی سستے داموں فراہمی کیلیے بات چیت کی جائے اور مارکیٹ ریٹ سے10روپے فی کلو قیمت پرمرغی کے گوشت کی فراہمی کیلیے پولٹری ایسوسی ایشن سے بات کی جائے،انھوں نے کہا کہ ماہ مقدس میں شہریوںکوریلیف کی فراہمی کی اہمیت اورزیادہ بڑھ جاتی ہے اس لیے منافع خوری،ذخیرہ اندوزی اورکم ناپ تول کی روک تھام کیلیے موثر اقدامات کیے جائیں۔