سیالکوٹ میں قتل کے مجرم کو پھانسی دے دی گئی
مجرم ساجد نے 2003 میں گجرانوالہ میں لین دین کے تنازع پر ایک شخص کو قتل کیا تھا۔
ملک بھر میں قتل کے مجرموں کو سزائے موت دینے کا عمل جاری ہے اور آج بھی ایک مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔
ڈسٹرک جیل سیالکوٹ میں قتل کے مجرم ساجد کو علی الصبح تحتہ دار پر لٹکایا گیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخٹ انتظامات کئے گئے تھے جب کہ سزائے موت سے قبل ساجد کی اس کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کرا دی گئی تھی۔
کوٹلی باوا فقیر چند کے رہائشی مجرم ساجد نے 2003 میں گجرانوالہ میں لین دین کے تنازع پر ایک شخص کو قتل کیا تھا۔
واضح رہے کہ دسمبر 2014 میں آرمی پبلک اسکو پر حملے کے بعد سے قتل کے مجرموں اور دہشت گردوں کو سزائے موت دینے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک سیکڑوں مجرموں کو سزائے موت دی جا چکی ہے۔