کراچی سمیت سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی نمائندوں نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا
حلف اٹھانے والوں میں چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز شامل تھے۔
کراچی سمیت سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے چیئرمین، وائس چیئرمین، کونسلرز اور وارڈ ممبرز نے حلف اٹھا لیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سے بلدیاتی انتخا بات میں منتخب ہونے والے نمائندوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا جس کے بعد کراچی ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کیلیے جوڑ توڑ جاری ہے۔ کراچی کے 6 اضلاع میں سے 3 میں ایم کیو ایم کو واضح برتری حاصل ہے جب کہ دیگر 3 اضلاع میں ایم کیو ایم مخالف اتحاد سامنے آنے کا امکان ہے تاہم متحدہ قومی موومنت نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ن لیگ اور آزاد امیدواروں کے اشتراک سے مطلوبہ نشستیں حاصل کرلیں گے۔ ادھر پیپلزپارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ ضلع جنوبی میں پیپلزپارٹی نے چیرمین کیلئے مطلوبہ تعداد حاصل کرلی ہے۔ ضلع جنوبی میں 31 کے ایوان میں پیپلزپارٹی کے 11 اور ایم کیو ایم کے پاس 10 چیرمین کی نشستیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ میں ایم کیو ایم کے خلاف اتحاد ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی کے ضلع ملیر میں بھی پیپلزپارٹی کو 13 میں سے 8 ووٹوں کی حمایت حاصل ہے جب کہ ضلع ملیر میں پیپلزپارٹی کے 5 اور (ن) لیگ کے 4 چیرمین ہیں تاہم پیپلزپارٹی کو جماعت اسلامی، اے این پی ،آزاد امیدوارکی حمایت حاصل ہے۔ کراچی کے ضلع غربی میں ایم کیو ایم مخالف اتحاد ہو گیا ہے۔
سندھ کے شہر حیدرآباد، لاڑکانہ، بدین، میرپور ماتھیلو، بدین، ٹھٹھہ اور جیکب آباد میں منتخب نمائندوں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا جب کہ پنجاب کے ضلع راولپنڈی، منڈی بہاؤالدین، ڈیرہ غازی خان میں ممبران نے حلف اٹھایا۔
حیدرآباد میں حلف برداری کی تقریب مہران آرٹس کونسل میں منعقد ہوئی جہاں جسٹس عبدالظہورچانڈیونے میونسپل کارپورریشن کے 375 نومنتخب کونسلرزسے حلف لیا جب کہ 6 ممبران الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری نہ ہونے کے باعث حلف نہ اٹھا سکے۔ جیکب آباد کے ٹاؤن ہال میں 44 یوسیز کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز نے حلف اٹھایا، بدین میں سینئرسول جج عارف راجپوت نے 324 امیدواروں سے حلف لیا، لاڑکانہ کی شاہ نواز بھٹو لائبریری آڈیٹوریم میں ڈسٹرکٹ کونسل کے 47 ممبران سے عہدوں کا حلف لیا گیا۔ ٹھٹھہ میں بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے 312 نمائندوں نے حلف اٹھایا،میرپورماتھیلو میں ضلع کونسل کے 66 چیئرمین، وائس چیئرمین اور 320 کونسلرز نے حلف اٹھایا۔
دوسری جانب پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوران حلف برداری کی تقاریب کا انعقاد ہوا جہاں راولپنڈی ضلع کے 2 ہزار 298 منتخب بلدیاتی نمائندوں نے حلف اٹھایا جس میں ایک ہزار 4 جنرل کونسلز اور 152 وائس چیئرمین بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل تھے۔ منڈی بہاؤالدین کے ضلع بھر کے 80 چیئرمین، وائس چیئرمین اور 486 کونسلرز نے حلف اٹھایا، ڈی جی خان کے کامرس کالج میں نومنتخب امیدواروں کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد ہوا جہاں 115 یوسیز کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز نے عہدوں کا حلف اٹھایا۔