آپریشن ضرب عضب ہرقیمت پر جاری رکھیں گے وزیراعظم
پاکستان کے اقتصادی اعشاریےمثبت ہیں اورداخلی سلامتی کی صورتحال بیرونی سرمایہ کاری کے لئے بہترہوگئی،وزیراعظم کا خطاب
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے اچھے نتائج برآمد ہورہے ہیں اور اسے ہر قیمت پر جاری رکھیں گے۔
امریکا پاکستان بزنس کونسل سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھاکہ پاکستان کی داخلی سلامتی کی صورتحال بیرونی سرمایہ کاری کے لئے بہتر ہوگئی ہے اور پاکستان کے اقتصادی اعشاریے بھی مثبت ہیں اس لئے امریکا پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی ایوان صنعت وتجارت کی پاکستان کے ساتھ قریبی شراکت داری ہے، پاک امریکا برنس کونسل کے وفد کو اسلام آباد میں خوش آمدید کہتے ہیں،پاکستان اور امریکا کے درمیان انتہائی قریبی اور دوستانہ تعلقات بھی ہیں اس لئے معاشی ترقی کے لئے ہمیں مل کر کام کرنا ہے۔
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے، ہم نےدہشت گردی کو ہرقیمت پر ختم کرنے کا عزم کررکھا ہے،قوم بھی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے جب کہ بجلی کی کمی پوری کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس کے لئے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے۔