کراچی کے علاقے شریف آباد سے ٹارگٹ کلر گرفتار ترجمان رینجرز

ملزم نے 12 افراد کےقتل کا اعتراف کیا ہے جن میں سیاسی و کاروباری افراد بھی شامل ہیں، ترجمان

ملزم نے 12 افراد کےقتل کا اعتراف کیا ہے جن میں سیاسی و کاروباری افراد بھی شامل ہیں، ترجمان، فوٹو؛ فائل

رینجرز نے شریف آباد سے عسکری ونگ سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر کو گرفتارکرلیا ہے ۔ ملزم نے 12 افراد کے قتل کا اعتراف بھی کیا ہے ۔


ترجمان رینجرز کےمطابق کراچی کے علاقے ایف سی ایریا شریف آباد میں کارروائی کے دوران ٹارگٹ کلر عبدالرشید عرف کاشف کو گرفتار کیا گیا جس کا تعلق عسکری ونگ سے ہے ۔ ترجمان کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش میں 12 افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے جن میں سیاسی اور کاروباری افراد بھی شامل ہیں جب کہ ملزم بھتہ خوری اور دوران ہڑتال جلاؤ گھیراؤ میں بھی ملوث رہا ہے ۔

ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ ملزم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اس کا 90 روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے ۔
Load Next Story