’’یوراگوائے کا صدرتنخواہ کا90 فیصدخیرات کردیتا ہے‘‘

سینیٹربیوی کے ساتھ کچے مکان میں رہتاہے،وہ بھی اعزازیئے کا بڑاحصہ خیرات کر دیتی ہیں۔

موجیکا کے دورمیں کرپشن میں بہت زیادہ کمی ہوئی ،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل. فوٹو: وکی پیڈیا

ایک طرف دنیا ایسے حکمرانوں سے بھری پڑی ہے جو اپنی آمدن چھپانے اور تمام تر سرکاری مراعات کے باوجود ہمہ وقت اس میں اضافے کیلئے کوشاں نظر آتے ہیں۔


دوسری جانب یوراگوائے کے صدر خوزے موجیکانے اپنی تنخواہ کا 90فیصد حصہ خیراتی کاموں میں صرف کر کے دنیا کے 'فقیر' مگر سے سب سے زیادہ سخی صدرہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔76سالہ خوسے موجیکا مارچ 2010ء سے منصب صدارت سنبھالنے کے بعد اپنی بیوی سینٹر لوسیا ٹوبولانسکی کے ہمراہ کچے مکان میں رہائش پذیر ہیں،وہ بھی پارلیمانی اعزازیے کا بڑاحصہ خیرات کر دیتی ہیں۔موجیکا نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کے پاس قیمتی متاع ان کی 'فوکس ویگن 'ہے،جس کی مالیت 1945ڈالر ہے۔ بطور صدر انہیں ماہانہ 12,500ڈالرمشاہرہ ملتا ہے ،وہ گزر اوقات کے لئے صرف 1250ڈالر نکال کر باقی رقم خیراتی انجمنوں کو دے دیتے ہیں۔

موجیکا کا نہ بینک اکاونٹ ہے اور نہ ہی انھوں نے کسی کا قرضہ دینا ہے، وہ فارغ وقت اپنی کتیا 'مانویلا 'کے ساتھ گزارتے ہیں۔ بہ قول موجیکا " صدارتی مدت پوری کرنے کے بعدمیں باقی زندگی اہلیہ کے ہمراہ فارم ہاؤس پر گذارنا چاہتا ہوں۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ موجیکا کے دورحکومت میں کرپشن میں بہت زیادہ کمی ہوئی ہے۔ جنوبی امریکا میں واقع یہ ملک خطے میں سب سے کم کرپشن والے ملکوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پرآتا ہے۔
Load Next Story