آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہکمرشل اور دفاعی پیدوارپر بریفنگ
آرمی چیف کودفاعی کمرشل پیداوارپربریفنگ دی گئی جب کہ انہوں نےعالمی معیار کےمطابق سامان کی تیاری کوسراہا،آئی ایس پی آر
ISLAMABAD:
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا جہاں انہیں دفاعی اور کمرشل پیداوار پر بریفنگ دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شرف نے ہیوی انڈسیٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا جہاں انہیں دفاعی ،کمرشل ضرورت کے لیے تیار کی جانیوالی پیداوار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ترجمان کے مطابق جنرل راحیل شریف کو سیکیورٹی گاڑیوں، پروٹیکٹرز سے متعلق بریفنگ دی گئی جب کہ الخالد ٹینک اور اے پی سیز کی تیاری سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی جب کہ آرمی چیف نے الخالد ٹینک کی پیداوار اور صلاحیت کا بھی مظاہرہ دیکھا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے دفاعی ضروریات کے لیے عالمی معیار کے مطابق سامان کی تیاری کوسراہا جب کہ ضرب عضب سمیت فیلڈ فارمیشن کی مدد پرایچ آئی ٹی کی تعریف بھی کی۔ ترجمان کے مطابق یہ سازو سامان آپریشن ضرب عضب کے لیے بھی مددگار ہے۔