کراچی کے علاقے ناظم آباد میں میٹرک بورڈ آفس کے قریب دھماکا3 افراد زخمی
دھماکا سیوریج کی لائن میں گیس بھرجانے کے باعث ہوا، پولیس کا مؤقف
نارتھ ناظم آباد میں میٹرک بورڈ آفس کے قریب دھماکے سے ایک شخص زخمی ہوگیا جب کہ قریبی کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں میٹرک بورڈ آفس کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ابتدائی طو رپر ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جسے فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکا میٹرک بورڈ آفس کے قریب ہوا جس قریبی کھڑا رکشہ اور موٹرسائیکل کو جزوی نقصان پہنچا۔
پولیس کے مطابق ناظم آباد میں دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو جائے وقوعہ پر طلب کیا گیا جس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق جائے وقوعہ سے بارود کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ دھماکا سیوریج کی لائن میں گیس بھر جانے کے باعث ہوا جس سے 3 افراد زخمی ہوئے جب کہ دھماکے میں ایک کار اور رکشے کو بھی نقصان پہنچا۔