شرمین عبید چنائی کی ایک اور دستاویزی فلم آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد
آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایتکار شرمین عبید چنائی کی ایک اور دستاویزی فلم ''اے گرل ان واریور پرائز فار فور گیوینس'' کو 88 ویں آسکر اکیڈمی ایوارڈ کے لیے نامزد کرلیا گیا اور فلم کو مختصر دورانیے کی بہترین فلم کی کٹیگری میں شامل کیا گیا ہے جب کہ آسکر ایوارڈ کی تقریب 28 فروری کو منعقد کی جائے گی جس میں دنیا بھر سے مختلف کیٹیگریز کی بہترین فلموں کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
شرمین عبید چنائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آسکر ایوارڈ کے لیے اپنی فلم کی نامزدگی پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور آسکر ایوارڈ جیتنے کی امید ظاہر کی ہے۔
دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف نے شرمین عبید چنائی کی دوسری فلم کی آسکر ایوارڈ کے لیے نامزدگی پر انہیں مبارکباد پیش کی۔
واضح ر ہے کہ شرمین عبید 2012 میں ڈاکومنٹری فلم ''سیونگ فیس '' پر آسکر ایوارڈ حاصل کر چکی ہیں۔