سیاسی عزم سے اقتصادی راہداری کے مخالفین کو شکست دیں گے سرتاج عزیز      

اقتصادی راہداری سے خطے میں غربت میں کمی اور دوریاں کم ہوں گی،مشیرخارجہ

اقتصادی راہداری سے خطے میں غربت میں کمی اور دوریاں کم ہوں گی،مشیرخارجہ۔ فوٹو؛ فائل

MONZA:
وزیراعظم کے مشیر برائے امورخارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری معاشی دولت ہے جب کہ سیاسی عزم سے اس کے مخالفین کو شکست دیں گے۔


اسلام آباد میں سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری معاشی سرگرمیوں کیلئے ہے جس سے 10 ہزارمیگا واٹ بجلی بھی سسٹم میں آئے گی، اقتصادی راہداری سے خطے میں غربت میں کمی واقع ہوگی اور اس سے خطے کے لوگ بھی قریب آئیں گے۔

مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری پرکام کرنے والے چینی کارکنوں کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے، ان کی سیکیورٹی کے لئے الگ فورس بنائی گئی ہے جب کہ حکومت اقتصادی راہداری منصوبے سے جڑے چینی ورکرز کی سیکیورٹی یقینی بنائےگی۔
Load Next Story