ڈیرہ بگٹی بارودی سرنگ کے دھماکے بچی سمیت 2 خواتین جاں بحق

زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فوٹو فائل

بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں بچی سمیت 2 خواتین جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ۔


لیویز کے مطابق پہلا دھماکہ پھیلاؤ کے علاقے میں کھیت سے گزرنے والی سرنگ میں ہوا جس کے نتیجے میں کھیت میں کام کرنے والی ایک بچی اور دو خواتین جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

دوسرا دھماکہ شمسر کے علاقے میں ہوا جس کے نتیجے میں عبداللہ نامی شخص زخمی ہوا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story