ڈرون حملوں کے خلاف آواز بلند کرنے پرغیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا عمران خان
ڈرون حملوں کے خلاف آواز بلند کرنے پر توہین آمیز سلوک کیا گیا، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں کے خلاف آواز بلند کرنے پر امریکہ کی جانب سے انہیں غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا ۔
بینظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ڈرون حملوں کے خلاف آواز بلند کرنے پر ان کے ساتھ توہین آمیز سلوک کیا گیا، اگر انہوں نے کچھ غلط کام کیا ہوتا تو اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ ضرور اسے سامنے لاتا۔
عمران خان نے کہا کہ وہ ایک بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں ان کے ساتھ جو سلوک روا رکھا گیا وہ پورے ملک کی توہین ہے۔ موجودہ حکومت اپنے ملک کے شہریوں کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتی۔
سربراہ تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ایک ماہ میں پارٹی الیکشن کرائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کے بعد کسی شہری کے ساتھ توہین آمیز سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا، عمران خان کا کہنا تھا کہ صدراور وزیر اعظم کی جانب سے اس توہین آمیز سلوک پر احتجاج نہ کرنے پر افسوس ہے ۔