بگٹی کے قاتلوں کوکیفرکردارتک پہنچانا ضروری ہے نواز شریف

انکا قتل افسوسناک واقعہ ہے، طلال بگٹی سے فون پر گفتگو، قائد ن لیگ وطن واپس پہنچ گئے

انکا قتل افسوسناک واقعہ ہے، طلال بگٹی سے فون پر گفتگو، قائد ن لیگ وطن واپس پہنچ گئے. فوٹو/ایکسپریس

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرنوازشریف نے نواب طلال بگٹی سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام حب الوطن اور امن پسند ہیں۔ پے درپے آمریتوں نے بلوچستان میں احساس محرومی کوجنم دیا۔ نواب اکبر بگٹی کا قتل پاکستان کی تاریخ کا ایک افسوسناک واقعہ ہے۔


جس نے عوام کے دلوںکوزخمی اوردکھی کیا۔ نواب اکبر بگٹی کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانا بہت ضروری ہے۔ بلوچستان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوںحل کرنا ہوگا۔ ڈیرہ بگٹی '' نوگو ایریاز'' کوختم کیا جائے اور اکبر بگٹی کے خاندان کے افراد کوڈیرہ بگٹی جانے کی اجازت ہونی چاہیے۔

اپنے ملک میں اپنے شہریوں پرآزادانہ آمدورفت پر پابندی بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔ نوازشریف نے کہا کہ اکبر بگٹی کے خاندان کومشرف نے نشانہ بنایا اور پاکستان پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت بھی مشرف کی پالیسیوں پر چل رہی ہے۔ قبل ازیں مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف گزشتہ صبح لندن سے واپس لاہور پہنچ گئے ہیں۔ نواز شریف کل 19 جولائی کو لاہور سے کراچی کے روانہ ہوںگے۔

Recommended Stories

Load Next Story